"وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع خضدار میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت کارروائی کو سراہا۔”
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ضلع خضدار میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع خضدار میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیرداخلہ نے فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک اور بارود سے بھری دو گاڑیوں کو بروقت تباہ کرنے پر سکیورٹی فورسز کی جرات اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں، قوم کی حمایت سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے، قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔







