پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا وآخری ٹیسٹ میچ 2 اگست سے کھیلا جائے گا

"پاکستانی قومی ٹیسٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کوئینز پارک کرکٹ کلب میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔”

لاہور۔30جولائی (اے پی پی):پاکستانی قومی ٹیسٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کوئینز پارک کرکٹ کلب میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بالنگ کی نیٹ پریکٹس کی اور آئندہ میچ کے لیے اپنی تیاریوں کو مزید بہتر بنایا۔مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل اور اوپنر عبداللہ شفیق نے سکواڈ جوائن کرنے کے بعد اپنے پہلے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی، جبکہ فاسٹ بالرز خرم شہزاد، عامر جمال، محمد عباس اور محمد علی نے آرام کیا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 اگست سے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کوئینز پارک کرکٹ کلب میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں