اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کے زیر اہتمام اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کے تعاون سے وکلاء کے لیےمسابقتی قوانین سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ سی سی پی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمیشن کی جانب سے ممبر کمیشن احمد نواز سعید اور دیگر سینئر افسران نے سیشن میں شرکت کی اور شرکاء کو مسابقتی قوانین سے متعلق آگاہ کیا۔
ڈائریکٹر جنرل احمد قادر، نعمان لئیق، سینئر ڈائریکٹر سلمان ظفر اور ڈائریکٹر مریم پرویز نے پریزنٹیشنز اور مثالوں کی مدد سے شرکا کو مسابقتی قوانین کے اہم پہلوئوں بشمول ممنوعہ تجارتی معاہدوں، اجارہ داری کا غلط استعمال، گمراہ کن مارکیٹنگ کے طریقوں اور مرجرز و ایکوزیشنز کے بارے میں بتایا۔شرکا نے سیشن میں گہری دلچسپی ظاہر لی اور سوالات بھی کئے ۔