مسابقتی کمیشن نے سلطان سپننگ انڈسٹریز کو کریسنٹ کاٹن ملز کے مخصوص اثاثوں کے حصول کی منظوری دے دی

109
مسابقتی کمیشن آف پاکستان کا ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے دفاتر میں چھاپہ

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے سلطان سپننگ انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو کریسنٹ کاٹن ملز لمیٹڈ کی زمین، سازوسامان اور مشینری سمیت بعض اثاثوں کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔

بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق سی سی پی نے اس ٹرانزیکشن کے لئے پیداوار، صارفین کی ترجیحات اور قیمتوں میں فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے ’’اون‘‘ کو متعلقہ مصنوعات کی مارکیٹ کے طور پرشناخت کیا ہے۔ سی سی پی فیز 1 جائزے کے مطابق کریسنٹ کاٹن ملز کا متعلقہ مارکیٹ میں شیئر معمولی ہے۔

سلطان سپننگ انڈسٹریز پاکستان میں قائم ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے جس نے اگرچہ ابھی تک متعلقہ مارکیٹ میں کام کا آغاز نہیں کیا ہےلیکن آپریشنل ہونے کے بعد اونی دھاگے کی تیاری اور فروخت کا ارادہ رکھتی ہے جس کی بدولت متعلقہ مارکیٹ میں ایک نئے پلئیر کی آمد کمپٹیشن کے فروغ ، مصنوعات کی کوالٹی میں جدت اور بہتری کا باعث بنے گی اور اس سے صارفین اور وسیع تر مارکیٹ کو فائدہ پہنچے گا

، چونکہ یہ ٹرانزیکشن متعلقہ مارکیٹ میں سلطان سپننگ انڈسٹریز کی بالادستی کا باعث نہیں بنے گی اور صارفین کے لئے بہتر انتخاب کی راہ ہموار کرے گی، اس لئے سی سی پی نے اس حصول کی منظوری دے دی ہے۔