22.1 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومتجارتی خبریںمسابقتی کمیشن کا آئی آئی یو آئی کے طلباء کے لئے آگاہی...

مسابقتی کمیشن کا آئی آئی یو آئی کے طلباء کے لئے آگاہی سیشن کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کے ہیڈکوارٹرز میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کے سکول آف اکنامکس کے طلباء کے لئے “پاکستان میں مقابلہ جاتی قانون”کے موضوع پر آگاہی سیشن منعقد ہوا۔سیشن کی نظامت سی سی پی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈووکیسی راجہ تیمور حسن نے کی۔

آغاز ایک مختصر ویڈیو سے ہوا جس میں کمیشن کے کردار کو اجاگر کیا گیا جس کے بعد سی سی پی کے ڈائریکٹر جنرل احمد قادِر نے مقابلہ جاتی قانون پر تفصیلی پریذنٹیشن دی۔احمد قادِر نے طلباء کو مقابلہ جاتی قانون کے بنیادی نکات سے آگاہ کیا جن میں کارٹل سازی، غالب پوزیشن کے غلط استعمال، دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ، ممنوعہ معاہدے اور انضمام و حصول شامل ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مختلف کیس سٹڈیز کے ذریعے ان قوانین کے عملی نفاذ کی وضاحت بھی کی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقابلہ جاتی قانون منصفانہ مارکیٹ سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے جو کہ معیشت کی ترقی کے لئے نہایت اہم ہے۔طلباء نے سیشن میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور مقابلہ جاتی قانون اور کمیشن کی سرگرمیوں سے متعلق مختلف سوالات کئے جن کے جوابات سی سی پی کے حکام نے دیئے۔

اس موقع پر سکول آف اکنامکس، آئی آئی یو آئی کے لیکچرار ڈاکٹر بابر امین نے سیشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سیشن طلباء کو مارکیٹ کے محرکات اور پاکستان میں موجود ریگولیٹری فریم ورک کی سمجھ بوجھ فراہم کرنے کے لئے نہایت مفید ثابت ہوا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603430

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں