مسافروں پر حملے کرنا بدترین دہشتگردی ہے۔رحمت صالح بلوچ

122
نیشنل پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ

کوئٹہ۔ 10 نومبر (اے پی پی):نیشنل پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں پر حملے کرنا بدترین دہشتگردی ہے۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں رکن صوبائی اسمبلی ے کہا کہ نہتے اور معصوم مسافروں کو شہید کرنا انسانیت سوز عمل ہے۔ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لئے معصوم مسافروں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن وہ کبھی بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔