مسافر کوچ کی چھت پر سوار 3 مسافر درخت سے ٹکرانے پرموقع پر جا ں بحق

24

نوشہرہ ورکاں ۔ 10 جون (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں کے علاقے ٹاہلی گورائیہ سرگودھا روڈ سٹاپ پر مسافر کوچ اور گد ھا ریڑھی کی ٹکر سے بریک لگانے سے مسافر کوچ کی چھت پر سوار 3 مسافر درخت سے ٹکرانے پرموقع پر جا ں بحق، 20 سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔

مسافر کوچ براستہ حافظ آباد گجرات جارہی تھی ،عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری باعث پیش آیا۔ جا ں بحق افراد کو DHQ جبکہ شدید زخمیوں کو ٹراماسنٹر منتقل کردیا گیا اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔