مسافر کی جانب سے سکیورٹی حصار توڑنے پر فرینکفرٹ ایئرپورٹ خالی

150

فرینکفرٹ ۔یکم ستمبر (اے پی پی) فرینکفرٹ ایئرپورٹ کے ٹرمینل ایک کا روانگی کا ہال ایک مسافر کی جانب سے سکیورٹی حصار توڑنے پر خالی کرا لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مسافر سکیورٹی چیکنگ مکمل کیے بغیر روانگی کے ہال تک پہنچ گیا تھا، جس کے بعد یہ پورا ہال مسافروں سے خالی کرا لیا گیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کی ترجمان کے مطابق تمام مسافروں کو ہال سے باہر لا کر ایک مرتبہ پھر سکیورٹی سے گزرا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس پورے عمل کی وجہ سے یورپ کے اس مصروف ہوائی اڈے پر کئی پروازیں کے تاخیر سے روانہ ہوئی ہیں۔ رواں برس مئی میں ایک ہسپانوی مسافر کی جانب سے سکیورٹی حصار توڑنے پر جرمنی کا کولون بون ہوائی اڈا بھی خالی کرا لیا گیا تھا۔