مظفرگڑھ۔ 02 مارچ (اے پی پی):حکومت پنجاب کی طرف سے مستحق افراد کو 10 ہزار روپے کا پے آرڈر جلد سے جلد ضلع کے مستحق افراد میں تقسیم کرنے کے لئے ریونیو سٹاف کی ضلع کونسل ہال میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن اور اے ڈی سی ریونیو عوید ارشاد کی ورکشاپ میں شرکت کی اور ریونیو سٹاف کی راہنمائی کی کہ کس طرح انہوں نے پے آرڈر مسحقین میں تقسیم کرنے ہیں۔ ورکشاپ میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنران اور ریونیو سٹاف شریک تھے۔
ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے کہا کہ اب 10 ہزار روپے کا پے آرڈر ریونیو سٹاف تقسیم کرے گا۔ یہ پے آڈر مکمل تصدیق کے بعد متعلقہ مستحق افراد میں تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پے آرڈر کی تقسیم کا عمل جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا، تاکہ مستحق افراد بروقت اس سے رمضان کی خریداری کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پے آڈر یونین کونسل کی سطح پر تقسیم کئے جائیں گے۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے سبزی منڈی کا بھی دورہ کیا اورسبزی منڈی میں مختلف اجناس کا معائنہ کیا اور نیلامی کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماہ رمضان میں کم سے کم منافع رکھا جائے، ماہ رمضان کے دوران عام آدمی کو ریلیف پہنچانا اولین ترجیح ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ اور رمضان سہولت بازار میں معیاری اشیا کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹوں کو معائنہ کریں اور اشیا خوردو نوش کی قیمتوں اور معیار کو معائنہ کرتے رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے رمضان سہولت بازار سمیت بازار میں بھی مختلف دکانوں کا معائنہ کیا اور اشیا خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔\378