اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مستحق افراد کی شمولیت کیلئے آئندہ ماہ سے ڈائنامک رجسٹری کا آغاز کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سےملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستحق خواتین بی آئی ایس پی تحصیل دفاتر جاکر سروے میں اندراج کراسکیں گی، زیادہ سے زیادہ مستحقین کو بی آئی ایس پی کفالت پروگرام میں شامل کرنا ترجیح ہے۔مستحق خواتین مالی معاونت کے حصول کیلئے سروےمیں اپنا اندراج کروائیں۔مستحق گھرانوں کے بچوں کو پرائمری تا ہائر سکینڈری تعلیم کے حصول کیلئے وظائف فراہم کئے جارہے ہیں۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرائوں کو کفالت پروگرام میں شامل کیا گیا ہے، رقوم کی ترسیل میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے مستحق خواتین کے بینک اکائونٹ کھلوائے جارہے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گزشتہ دور میں بی آئی ایس پی سے نکالے گئے مستحقین کے کیسوں کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے، حقیقی مستحقین کو دوبارہ شامل کیا جائے گا ۔