اسلام آباد ۔ 15ستمبر(اے پی پی) مہاجرین کے عالمی ادارہ ( یو این ایچ سی آر) پاکستان نے ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لاک ڈاو¿ن سے متاثر ہو نے والے مستحق افغان مہاجرین میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی طرح مالی امداد کا پروگرام پاکستان پوسٹ کے تعاون سے جاری رکھا ہوا ہے اس سلسلے میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے 30 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں امداد تقسیم کی جا چکی ہے۔ منگل کو یواین ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان نے اے پی پی کو بتایا کہ حکومت پاکستان وزارت سیفران داخلہ اور خارجہ کے تعاون سے پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین جو کووڈ۔19 کے لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے انہیں یو این ایچ سی آر پاکستان، پاکستان پوسٹ کے تعاون سے 12 ہزار روپے فی خاندان کو ادا کئے جارہے ہیں تاکہ وہ اپنی ضروریات کی اشیاخوردونوش خرید سکیں۔ انہوں نے کہا یہ پروگرام ایسا ہی ہے جس طرح حکومت پاکستان کی جانب سے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت مستحق لوگوں میں 12 ہزار روپے ادا کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ،صوبہ خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں بھی افغان مہاجرین کے مستحق رجسٹرڈ خاندانوں میں پاکستان پوسٹ کے تعاون سے 12 ہزار روپے تقسیم کئے جا رہے ہیں جوکہ پہلے معرحلہ 36 ہزار افغان مہاجرین کے خاندانوں میںتقسیم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے رجسٹرڈ 30ہزار خاندانوں میں 12 ہزار فی خاندان تقسیم کئے جا چکے ہیں۔