مستحکم تعلقات کے لئے امریکا کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں ، چین

106
Chinese Vice President Han Zheng
Chinese Vice President Han Zheng

واشنگٹن ڈی سی ۔20جنوری (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ وہ مستحکم تعلقات کے لئے امریکا کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔شنہوا کے مطابق یہ بات چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے یہ بات امریکا کے نومنتخب نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کے دوران کہی۔ وہ امریکی فریق کی دعوت پر صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندے کے طور پر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ اور ان کے امریکی نو منتخب ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرکے صحت مند اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے امید ظاہر کی دونوں فریق باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور تعاون کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی امن اور ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ا ن کا کہنا تھا کہ باہمی اختلافات کے باوجود دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات اور تعاون کے لیے گنجائش موجود ہے ،فریقین اس سلسلے میں بات چیت اور مشاورت کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔