30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومزرعی خبریںمستحکم زرعی ترقی کے لئے5 فصلوں تک محدود رہنے کی بجائے مزید...

مستحکم زرعی ترقی کے لئے5 فصلوں تک محدود رہنے کی بجائے مزید فصلات کو رواج دیناہوگا، ڈاکٹر اقرار احمدخان

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 23 ستمبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا کہ مستحکم زرعی ترقی کیلئے ہمیں صرف5 فصلوں تک محدود رہنے کی بجائے مزید فصلات کو رواج دیناہوگاکیونکہ زرعی ملک ہونے کی بدولت ملک کی ترقی زراعت سے وابستہ ہے جس میں جدید طریقہ کاشت کو رواج دیکر ہی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیساتھ ساتھ کاشتکاروں کی آمدن بڑھائی جاسکتی ہے۔

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں جاری تعلیم و تحقیق کو کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے تمام ممکنہ کاوشیں عمل میں لائی جارہی ہیں جبکہ اس وقت زرعی یونیورسٹی میں مقابلہ جاتی بنیادوں پرتحقیقات جاری ہیں جو زراعت کے میدان میں بہتری لیکر آئیں گی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ جامعہ زرعیہ کے ماہرین زراعت و زرعی سائنسدان موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظرگندم کی کئی نئی ورائٹیوں پر کام کررہے ہیں جبکہ اس ضمن میں انہیں بعض بیرونی اداروں کااشتراک بھی حاصل ہے نیززرعی یونیورسٹی پاکستان کی وہ واحد یونیورسٹی ہے جس کا شمار بین الاقوامی کیو ایس رینکنگ میں سبجیکٹ کیٹیگری میں 100 بہترین جامعات میں ہوتا ہے لہٰذا مذکورہ جامعہ کے زرعی ماہرین پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قومی و ملکی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=504813

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں