تہران ۔ یکم فروری (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے معیشت کے استحکام کی پالیسی کے نفاذ میں نجی شعبے کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا ہے ۔صدر نے یہ بات صوبہ البرز میں نجی شعبے کے تعاون سے قائم ہونے والی مشرق وسطی کی سب سے بڑی غلہ فیکٹری کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب نے رواں ایرانی سال کو استحکام معیشت اور اقدام و عمل کا نام دیا تھا اور حکومت اس پر عمل درآمد کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے۔صدر ایران نے غلہ فیکٹری کے افتتاح کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی پہلی ایسی فیکٹری نے کہ جہاں مکئی کے دانوں کو شیرے میں تبدیل اور دنیا بھر میں برآمد کیا جائے گا۔