اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسترد شدہ فارن فنڈڈ فتنے سے "مذاکرات” نہیں، "مذاق رات” ہو رہے ہیں،عوام اپنے بچوں، بچیوں اور فیملیز کو خونی مارچ سے بچائیں۔
ہفتہ کو اسد عمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسترد شدہ فارن فنڈڈ فتنے سے "مذاکرات” نہیں، "مذاق رات” ہو رہے ہیں، لانگ ڈرائیو سے لوگوں کے واپس جانے پر گزشتہ رات کی طرح فتنہ بھاگ گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام اپنے بچوں، بچیوں اور فیملیز کو خونی مارچ سے بچائیں، کیونکہ یہ بندوقوں سے انقلاب لانے اور لاشیں گرانے کا گھناؤنا منصوبہ بنائے ہوئے ہیں۔