مستفیض الرحمان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 50 وکٹیں لینے والے دوسرے بنگلہ دیشی بائولر بن گئے

112

ڈھاکہ ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) بنگلہ دیشی فاسٹ بائولر مستفیض الرحمان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے دوسرے بنگلہ دیشی بائولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں دو وکٹیں لیکر 50 وکٹوںکے ہندسے کو عبور کیا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے اس سے قبل شکیب الحسن بھی 50 وکٹوں کے ہندسے کو عبور کر چکے ہیں۔ انہوں نے 91 وکٹیں لے رکھی ہیں۔