اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مستقبل کا سمارٹ اسکول موجود حکومت کے وژن کا حصہ ہے، طلباءمیں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ان کو جدید طریقوں سے تعلیم دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلاننگ کمیشن میں سمارٹ سکول کے قیام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس …
مستقبل کا سمارٹ اسکول موجود حکومت کے وژن کا حصہ ہے، احسن اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مستقبل کا سمارٹ اسکول موجود حکومت کے وژن کا حصہ ہے، طلباءمیں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ان کو جدید طریقوں سے تعلیم دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلاننگ کمیشن میں سمارٹ سکول کے قیام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے سمارٹ سکول کے قیام کے حوالے سے کام کی رفتار کو سراہا اور کہا کہ یہ وژن 2025ءکے گول کو حاصل کرنے کی طرف پہلا قدم ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد تعلیم کا شعبہ صوبوں کے پاس چلا گیا ہے لیکن وفاقی حکومت صوبوں کو اس سلسلے میں تمام سہولیات فراہم کرے گی۔








