31.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومقومی خبریںمستونگ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر...

مستونگ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز فورس کے دو اہلکارشہید

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 23 اپریل (اے پی پی):بلوچستان کے علاقے مستونگ یو سی موبی کلی تیری میں نامعلوم افراد کی پولیو ٹیم کی سکیو رٹی پر مامور لیویز فورس کے اہلکاروں پرفائرنگ سے دو اہلکار شہید ہوگئے ۔

لیویز کے مطابق بدھ کےروز مستونگ یوسی موبی کلی تیری میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکارنیک محمد شہید جبکہ دوسراہلکار مقصود احمد شدید زخمی ہو گیا جسے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی شہید ہو گیا۔

- Advertisement -

لیویزفورس ، ضلعی انتظامیہ اور فورسز نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پرپہنچ کرعلاقے کی ناکہ بندی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔دریں اثناء ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پولیو مہم کسی صورت سبوتاژ ہونے نہیں دے گی ۔

انہوں نے کہا کہ لیویز کے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،ان کی قربانیوں پر ہمیں فخر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اقدامات کو مزید موثر بناتے ہوئے صوبے بھر میں پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو بہتر کیا جارہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586357

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں