کوئٹہ۔ 29 ستمبر (اے پی پی):مستونگ دھماکہ خود کش تھا ۔ شہیدوں کے ورثا کو معاوضے فوری ادا کریں گے ۔زخمیوں کے علاج کے اخراجات بلوچستان حکومت ادا کرے گی۔ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کی صدارت میں مستونگ واقعہ پر اہم اجلاس کوئٹہ میں ہوا ۔
اجلاس کو بریفنگ میں آئی جی پولیس عبدل خالق شیخ نے تصدیق کی کہ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکہ خود کش تھا ۔ 6 سے 8 کلو بارودی مواد دھماکہ میں استمعال ہوا ۔ کئیر ٹیکر منسٹر ہیلتھ ڈاکٹر امیر جوگیزئی کا کہنا تھا زخمی سی ایم ایچ ، ٹراما سینٹر ، نواب رئیسانی اسپتال اور ڈی ایچ کیو مستونگ میں زیر علاج ہیں ۔ 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
میر علی مردان ڈومکی نے ملوث عناصر کی ہر صورت گرفتاری اور لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر سی ایم بلوچستان فٹبال گولڈ کپ میچ ملتوی کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ سانحہ پر بلوچستان حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا ہے۔