23.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںمستونگ میں دھماکے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل کمپلیکس...

مستونگ میں دھماکے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی واقعہ کی مذمت

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 15 اپریل (اے پی پی):مستونگ میں دھماکے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق کوئٹہ سے 50 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ضلع مستونگ کے علاقے شمس آباد میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے کے بعد بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال اور سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے دھماکے زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے ۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے زخمیوں کو بہتر طبی امداد کی فراہمی اور وزیر صحت بخت کاکڑ کو براہ راست نگرانی کی ہدایت جاری کی ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے علاج معالجے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔حکومت بلوچستان واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے اور شہدا کے اہل خانہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ۔واقعے میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582130

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں