مسجد اقصی ہمارا قبلہ اوّل ہے یہ صرف فلسطینیوں پر نہیں تمام امت مسلمہ کی حمیت پر حملہ ہے، وفاقی وزیرمراد سعید

142

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے مسجد اقصیٰ (قبلہ اول) پر اور عبادت میں مصروف نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ مین مراد سعید نے کہا کہ مسجد اقصی ہمارا قبلہ اوّل ہے یہ صرف فلسطینیوں پر نہیں تمام امت مسلمہ کی حمیت پر حملہ ہے۔