مکہ مکرمہ ۔ 28 مئی (اے پی پی) مسجد الحرام میں سپیشل ایمرجنسی فورس کے مخصوص وردی میں ملبوس جوان معتمرین کی خدمت کے لئے چوکس کر دیئے گئے۔ سعودی اخبار کے مطابق حرم شریف میں معتمرین کی خدمت کے لئے باب الملک عبدالعزیز کے سامنے میدان میں سپیشل سکیورٹی فورس کے جوان پوری طرح سے مستعد کھڑے کردیئے گئے ہیں۔ مزکورہ فورس کے جوان معتمرین اور نمازیوں کو سہولت …
مسجد الحرام میں اسپیشل ایمرجنسی فورس تعینات

مزید خبریں
مکہ مکرمہ ۔ 28 مئی (اے پی پی) مسجد الحرام میں سپیشل ایمرجنسی فورس کے مخصوص وردی میں ملبوس جوان معتمرین کی خدمت کے لئے چوکس کر دیئے گئے۔ سعودی اخبار کے مطابق حرم شریف میں معتمرین کی خدمت کے لئے باب الملک عبدالعزیز کے سامنے میدان میں سپیشل سکیورٹی فورس کے جوان پوری طرح سے مستعد کھڑے کردیئے گئے ہیں۔ مزکورہ فورس کے جوان معتمرین اور نمازیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ازدہام کے حوالے سے رہنمائی بھی مہیا کررہے ہیں۔








