26.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمسجد الحرام میں تراویح اور ختم قرآن کی دعا میں 25 لاکھ...

مسجد الحرام میں تراویح اور ختم قرآن کی دعا میں 25 لاکھ فرزندان اسلام کی شرکت

- Advertisement -

مکہ مکرمہ ۔29مارچ (اے پی پی):مسجد الحرام میں رمضان المبارک کی 29 ویں شب کو 25 لاکھ سے زائد فرزندان اسلام نےتراویح اور ختم قرآن کی دعا میں شرکت کی۔ ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام میں انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی بڑی تعداد کے پیش نظر مثالی انتظامات کیے گئے ۔ سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ رضاکار اور شہری دفاع کے یونٹس بھی زائرین کی آمد رفت کو منظم رکھنے میں پیش پیش رہے۔

مسجد الحرام کے اندر، سعودی عرب کی تیسری توسیع کے علاوہ دوسری اور تیسری منزل اور چھت کے علاوہ بیرونی صحن اور راستے بھی دعائے ختم قرآن کے وقت فرزندان اسلام سے بھرے ہوئے تاہم سکیورٹی کے مثالی انتظامات کی وجہ سے راہداریاں آمد ورفت کے لیے کھلی تھیں۔مسجد الحرام کے اندر اور بیرونی صحنوں میں صفائی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے جس کے لیے اضافی کارکناں کو تعینات کیا گیا جبکہ معمر اور معذور افراد کے لیے مسجد الحرام میں داخل ہونے کے مخصوص راستوں پر اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ۔

- Advertisement -

ختم قرآن کی دعا میں 25 لاکھ سے زائد فرزندان اسلام نے امت مسلمہ کے لئے دنیا و آخرت کی کامیابی اور دنیا بھر میں امن و سکون کے لئے دعا ئیں کیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577105

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں