مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں کیا جاتا ہے،ادارہ امور الحرمین الشریفین

294
مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں کیا جاتا ہے،ادارہ امور الحرمین الشریفین

مکہ مکرمہ ۔14مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے ادارہ برائے امورالحرمین الشریفین نے کہا ہے کہ اس کے شعبہ ترجمہ کے زیرانتظام مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ کا اردو سمیت 10 زبانوں میں ترجمہ کیا جاتا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے نے ادارہ برائے امورحرمین کے شعبہ ترجمہ کے نائب صدراحمد عبدالعزیز الحمیدی کے حوالے سے بتایا کہ مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ کا ترجمہ جن 10 عالمی زبانوں میں کیا جاتا ہے ان میں اردو، انگلش ، فرانسیسی، فارسی، ترک ، ملائی، روسی ، چینی ، بنگالی اور ہوساوی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ادارے کی جانب سے ترجمے کے لیے جن افراد کی خدمات حاصل کی گئی ہیں وہ اپنے شعبے میں انتہائی ماہراورعلمی شخصیات ہیں جنہیں فوری ترجمہ کرنے پرعبورحاصل ہے۔ مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ کے فوری ترجمے سے لوگ براہ راست خطبے کا ترجمہ اپنی زبان میں سن سکتے ہیں اور انہیں خطبے کوبآسانی سمجھنے کی سہولت ملتی ہے۔