19.9 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمسجد الحرام میں معمر زائرین کے لیے 400 گالف کارٹس

مسجد الحرام میں معمر زائرین کے لیے 400 گالف کارٹس

- Advertisement -

مکہ مکرمہ۔15مارچ (اے پی پی):ادارہ امورالحرمین نے ماہ رمضان المبارک میں معمر اور معذور عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے 400 گالف کارٹس مخصوص کی ہیں۔ایس پی اےکے مطابق ادارہ الحرمین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام میں گالف کارٹ حاصل کرنے کے لیے مسجد الحرام کے مختلف مقامات کو مخصوص کیا ہے جہاں سے گاڑیوں کی بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔

ادارے کا مزید کہنا ہے کہ اجیاد کی سمت مسجد الحرام کے گیٹ نمبر 64 ، اجیاد پل کے گیٹ نمبر 4 اور اجیاد سمت کی پہلی منزل پر گیٹ نمبر 4 کی سیڑھیوں کی جانب کاونٹرز بنائے گئے ہیں جہاں سے گالف کارٹس کے لیے بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔واضح رہے ادارہ حرمین کی جانب سے طواف کے لیے مسجد الحرام کی چھت پر گالف کارٹس کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے جس سے بیمار اور معذور افراد مستفیض ہوسکتے ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572853

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں