مسجد الحرام میں یوم عاشور پر روزہ داروں میں افطار پیکٹ تقسیم

120

مکہ مکرمہ ۔29جولائی (اے پی پی):مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں یوم عاشور پر زائرین میں افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ سعودی اخبار کے مطابق ادارہ امورحرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے یوم عاشورہ پر روزہ داروں کی افطاری کے انتظامات کیے گئے۔مسجد الحرام میں رضاکارانہ امور کے اہلکاروں نے روزہ داروں میں 46 ہزار سے زیادہ افطار پیکٹ تقیسیم کیے۔

اس سے قبل ادارہ امورحرمین کے ترجمان انجینئرماہرالزھرانی نے کہا تھا کہ نماز مغرب سے کچھ دیر قبل روزہ داروں کو افطاری کےلیے کھجوریں، آب زم زم اور ڈرائی فورٹ وغیرہ فراہم کیا جائے گا۔واضح رہے مسجد نبوی میں رمضان کے علاوہ عاشورہ کے موقع پر روزہ داروں کے لیے خصوصی افطار دسترخوانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔