مکہ۔ 22 اگست (اے پی پی) مسجد الحرام میں آئندہ سال کے دوران دیو ہیکل سائبانوں کا سب سے بڑا عالمی منصوبہ نافذ کیاجائیگا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات حرم سکیورٹی فورس کے کمانڈر میجر جنرل محمد الاحمدی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حرم شریف کے صحنوں اور چھت پر سائبانوں کا منصوبہ آئندہ برس نافذ کیا جائیگا جس کی شاہ نے منظوری دیدی ہے۔انھوں نے کہا کہ سائبانوں کے ڈیزائن تیار کرلئے گئے ہیں جو 2809 مربع میٹر کے رقبے پر لگائے جائیں گے۔ یہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔