مسجد الحرام کے مریض زائرین کیلئے گالف گاڑیاں متعارف

85

مکہ مکرمہ ۔10 فروری (اے پی پی)مسجد الحرام کی زیارت کیلیے آنے والے مریضوں اور زخمیوں کو دالانوں اور صحنوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کیلئے نئی گالف گاڑی متعارف کرادی گئی ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہدایت سعودی ہلال احمر کے سربراہ ڈاکٹر محمد القاسم کی جانب سے کی گئی تھی ۔ یہ گاڑیاں حجم میں چھوٹی ہیںجو آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ آجاسکتی ہیں۔ حرم شریف میں 4 امدادی مراکز قائم کیے گئے ہیں اور ہر مرکز کو ایک نئی گالف گاڑی مہیا کردی گئی ہے۔