26.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمسجد نبوی میں ایک لاکھ 33 ہزار سے زیادہ ایل ای ڈی...

مسجد نبوی میں ایک لاکھ 33 ہزار سے زیادہ ایل ای ڈی لائٹس

- Advertisement -

مدینہ منورہ۔29مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے ادارہ امور الحرمین نے مسجد نبوی کے مختلف مقامات پر لگی لائٹوں کو جدید ترین ایل ای ڈی لائٹس سے تبدیل کردیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی کے صحنوں، چھت اور راہداریوں میں تیز روشنی کے لیے ایل ای ڈیز لگائی گئی ہیں۔

مسجد نبوی میں لگائی جانے والی ایل ای ڈیز کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 459 ہے جنہیں روایتی بلبوں سے تبدیل کیا گیا ہے۔نئی ایل ای ڈیز سے جہاں روشنی زیادہ ہوتی ہے بلکہ ان سے حرارت بھی خارج نہیں ہوتی جس سے نظر بھی متاثر نہیں ہوتی اور ماحول بھی ٹھنڈا رہتا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577111

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں