مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 6.7 ملین زائرین کا خیرمقدم

94
مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 6.7 ملین زائرین کا خیرمقدم

مدینہ منورہ۔21دسمبر (اے پی پی):مسجد نبوی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے کے دوران6.7 ملین سے زیادہ زائرین کا خیرمقدم کیا گیا۔ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ گزشتہ ہفتے کے دوران6.7 ملین سے زیادہ زائرین کا خیرمقدم کیا گیاجن میں سے 776.805 زائرین نے روضہ رسول پر حاضری دی جبکہ 468,963 زائرین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔

مسجد نبوی میں 1,790 ٹن زمزم زائرین کو مہیا کیا گیا جبکہ زمزم کے معیار کو برقرار رکھنے کےلیے 202 سیمپل جانچ کےلیے لیبارٹری بھیجے گئے۔

انتظامیہ نے کہا کہ مسجد نبوی میں سیناٹائزنگ اور صفائی کے لیے 30 ہزار 320 لٹر سینیٹائز استعمال کیا گیا جبکہ مسجد کے اندر مقررہ مقامات پر دو لاکھ ایک ہزار526 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے جو زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔