مسجد نبوی میں فوری طبی امداد کےلیے ایمبولینس سکوٹر سروس

98

مدینہ منورہ۔8مارچ (اے پی پی):مسجد نبوی میں زائرین کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایمبولینس سکوٹر سروس متعارف کرائی ہے۔

ایس پی اےکے مطابق مدینہ منورہ میں صحت خدمات کے ادارے کی جانب سے رمضان کے آغاز پرسکوٹر فرسٹ ایڈ سروس لانچ کی گئی تھی جس کا مقصد زائرین کو فوری اور بہتر صحت خدمات کی فراہمی کویقینی بنایا جاسکے۔

ہنگامی طبی ٹیموں نے رمضان کے آغاز سے اب تک 91 مریضوں کو طبی خدمات فراہم کی۔ایمبولینس سکوٹر سروس کی ٹیمیں مریض کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے مختلف ہسپتالوں میں پہنچانے کا بھی انتظام کرتی ہیں جہاں ان کاعلاج کیا جاتا ہے۔