مسجد نبوی کی پرانی عمارت تمام زائرین کے لیے کھول دی گئی

143

ریاض۔ 2اپریل (اے پی پی):سعودی عرب میں مسجد نبوی کی پرانی عمارت تمام زائرین کے لیے کھول دی گئی ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک کی آمد پر مسجد نبوی کی پرانی عمارت تمام زائرین کے لیے کھول دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روضہ شریفہ (ریاض الجنہ) میں نماز کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا جبکہ زائرین کا داخلہ توکلنا یا اعتمرنا ایپ کے ذریعے ممکن ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ظہر سے تراویح کے بعد تک مرد زائرین کو مکمل گنجائش کے ساتھ روضہ میں جانے کی اجازت ہوگی جبکہ خواتین کے لیے زیارت کا وقت صبح کے لیے ہے۔