اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):مسجد نبوی کے امام الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
ترجمان مذہبی امور مذہبی امور کے مطابق وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین، سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی اور سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے معزز مہمان کا ہوائی اڈے پراستقبال کیا۔مسجد نبوی کے امام فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی اقتدا کریں گے۔
پاکستان میں قیام کے دوران ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ان کی جید پاکستانی علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔