مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی جامعہ اشرفیہ آمد،پرتپاک استقبال کیا گیا

187

لاہور۔13اگست (اے پی پی):مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کا جامعہ اشرفیہ پہنچنے پرتپاک استقبال کیا گیا – منگل کے روز جامعہ اشرفیہ میں اپنے دورہ کے موقع پر امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے نماز عشا پڑھائی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ علامہ ہشام الہی ظہیر، مولانا طاہر اشرفی، جامعہ اشرفیہ کے مہتم مولانا فضل الرحیم سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی نماز عشا میں شریک ہوئے۔

ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے نماز عشا کی ادائیگی کے بعد روح پرور دعا بھی کروائی اور امت مسلمہ سمیت پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے دعائیں کیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے کہا کہ پاکستانیوں کی میرے ساتھ بے پناہ اپنائیت ، محبت ، عزت او راحترام کا اظہار میرے لیے باعث فخر اور اعزاز ہے،پاکستان میرا دوسرا گھر ہے،یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں اپ لوگوں کے درمیان موجود ہوں، میں اس جامع کی ترقی اور کامیابی کے لیے دعا گو ہوں، جامعہ کے طلبہ کرام کے لیے میری نصیحت ہے کہ وہ علم کے حصول میں اپنا تن من سب قربان کر دے محنت کرے علم حاصل کرے اور جو علم حاصل کرے ان پر عمل کرے کا- اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلیں اور اپنے اخلاق کو سنواریں- انہوں نے کہا کہ طلبا آپس میں محبت اور ہم اہنگی کا ماحول پیدا کرے علمی گفتگو کے درمیان برداشت رواداری اور تحمل کا مظاہرہ کرے-

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس جامعہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں- انہوں نے کہا کہ میں جامعہ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرا بڑا شاندار استقبال کیا اور میری مہمان نوازی کی- قبل ازیں جامعہ اشرفیہ پہنچے پر مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیرمسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کہ شاندار استقبال کے لئے علما کرام، مشائخ عظام، قرآ، حفاظ، مختلف جامعات کے اکابراساتذہ، اور طلبا کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔