مسجد نبوی کے تاریخی ورثے میں تبدیلی نہ ہوئی ہے نہ ہوگی، فیصل بن سلمان

106

مدینہ منورہ ۔ 23 جنوری (اے پی پی) گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے اطمینان کہا ہے کہ مسجد نبوی شریف کی تاریخ اور اس کے ورثے کے تحفظ کے بانی شاہ عبدالعزیز کے دور سے لے کر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے عہد تک ہوتا رہا ہے آئندہ سعودی عرب اسی پالیسی پر گامزن رہے گا۔ مسجد نبوی شریف کے تاریخی ورثے میں نہ تو کوئی تبدیلی کی ہے اور نہ ہوگی۔ ترمیم اور اصلاح و مرمت کی ضرورت کے تحت کوئی بھی تبدیلی اس سے مستثنیٰ ہے۔ وہ مسجد نبوی کی دیوار قبلہ کی اصلاح و مرمت کے کام کا معائنہ کررہے تھے۔ گورنر مدینہ منورہ نے بتایا کہ مسجد نبوی شریف کی دیوار قبلہ کے نقوش تاریخی ہیں۔ 170 برس سے زیادہ پرانے ہیں اب اس دیوار کے نقوش اجاگر ہوگئے ہیں۔ قدیم گلکاری پوری آب و تاب کے ساتھ سامنے آگئی ہے۔ البتہ دیوار پر 95 میٹر طویل لکڑی کی الماریاں ہٹا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا مسجد نبوی کی انتظامیہ اور مدینہ منورہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بین الاقوامی ماہرین تعمیرات اور سعودی ماہرین کی مدد سے اعلیٰ تیار معیار کے مطابق تاریخی اشیاءکو اپنی فطری حالت میں بحال کرنے میں ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔