اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی بدستور پاکستان کے اہم مسائل میں سے ایک ہے، ہماری مسلح افواج اور پولیس نے بہادری سے اس عفریت کا مقابلہ کیا ہے۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اب ہم کسی غلطی کے متحمل نہیں ہوسکتے، دہشت گردی پاکستان کودرپیش مسائل میں سے اس وقت بھی ایک اہم مسئلہ ہے،ہماری مسلح افواج اور پولیس نے اس عفریت کا جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لکی مروت میں پولیس کی گاڑی پر دہشت گردحملے کی مذمت کےلئے الفاظ کافی نہیں، میری دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔