30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںمسلح افواج جوہری صلاحیت کے حصول کے لئے ملک کی کوششوں کو...

مسلح افواج جوہری صلاحیت کے حصول کے لئے ملک کی کوششوں کو ممکن بنانے کے لئےبےلوث کام کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں،آئی ایس پی آر

- Advertisement -

راولپنڈی۔28مئی (اے پی پی):مسلح افواج نے ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے جوہری صلاحیت کے حصول کے لئے ملک کی کوششوں کو ممکن بنانے کے لئے بے لوث کام کیا اور تمام مشکلات کے خلاف ثابت قدم رہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ہفتہ کو 24 ویں یوم تکبیر کے موقع پر اور ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کے قوم کے ناقابل تسخیر عزم کی یاد میں ایک بیان جاری کیا۔

- Advertisement -

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 24سال قبل 28 مئی 1998 کو قابل اعتبار کم از کم جوہری ڈیٹرنس قائم کیا جس سے خطے میں طاقت کا توازن بحال ہوا۔

مسلح افواج ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں جنہوں نے بے لوث کام کیا، تمام مشکلات کے خلاف ثابت قدم رہے اور اسے ممکن بنایا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=309147

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں