23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںمسلح افواج نے بھارتی عزائم کوخاک میں ملادیاہے، پوری پارلیمان اورقوم افواج...

مسلح افواج نے بھارتی عزائم کوخاک میں ملادیاہے، پوری پارلیمان اورقوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے، وفاقی وزیررانا تنویرحسین کاقومی اسمبلی میں اظہارخیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرقومی غذائی تحفظ وتحقیق راناتنویرحسین نے کہاہے کہ مسلح افواج نے بھارت کے عزائم کوخاک میں ملادیاہے، پوری پارلیمان اورقوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ جمعہ کوقومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے رانا تنویرحسین نے کہاکہ بھارت کی پاکستان پرالزام تراشی بے بنیاد اورحقائق کے منافی ہے، بھارت نے اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیرمیں جوماحول پیداکیاہے وہ دہشت گردی ہے، بھارت کوپاکستان کاوجودبرداشت نہیں ہوتا، جب بھی بھارت کوموقع ملاہے اس نے پاکستان کونقصان پہنچانے سے گریزنہیں کیاہے، مگرہماری مسلح افواج نے ہمیشہ ان کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملادیاہے۔

انہوں نے کہاکہ جب بھارت نے اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کی تھی توہمیں اس وقت اس کابھرپورجواب دینا چاہیے تھا،موجودہ وقت بھارت اوراسرائیل کاگٹھ جوڑہے، اسرائیل غزہ میں اورمودی بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر اورپاکستان میں جارحیت کررہاہے۔مودی کویہ حقیقت جاننا چاہیے کہ پاکستان غزہ نہیں ہے، مجھے میرے حلقے سے نوجوان فون کررہے ہیں کہ ہمیں بھارت کے خلاف لڑنے کیلئے رجسٹر کیا جائے ، پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے، ہماری مسلح افواج دنیا بھرمیں بہترین افواج میں شامل ہیں، ہماری مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کواقوام متحدہ اورعالمی اداروں نے بھی تسلیم کیاہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس جدیدترین لڑاکا طیارے اورہتھیاروں کے ساتھ ساتھ جذبہ ایمانی موجودہے، ہمارے شاہینوں میں دنیابھرمیں پہلی باررافال لڑاکاطیاروں کومارگرایاہے۔ اگرمودی سمجھتاہے کہ وہ جارحیت کرکے الیکشن جیت جائیگا تویہ اس کی نادانی ہے،مودی کاغرورخاک میں مل چکاہے، پوری پارلیمان اورقوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے، جبکہ بھارت میں اپوزیشن نے مودی کی پالیسیوں پرسوالات اٹھادئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم میں کوئی خوف وہراس نہیں اورپوری قوم متحدہے ۔ ہندوستان ایک ارب چالیس کی آبادی کا ملک ہے ۔مودی ان کاخیال کرے اوران کوکسی امتحان میں نہ ڈالے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594772

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں