19.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومیوم قائد اعظممسلح افواج کا بابائے قوم اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ...

مسلح افواج کا بابائے قوم اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت

- Advertisement -

مسلح افواج کا بابائے قوم اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت
قائداعظم کے وژن پر عمل کرتے ہوئے ہم پاکستان کو مضبوط اور محفوظ بنا سکتے ہیں،آرمی چیف

راولپنڈی ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کی مسلح افواج نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 142ویں یوم پیدائش کے موقع پر بانی پاکستان قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹر پیغام کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ قائداعظم کی انسانی اقدار، سماجی انصاف اور مساوات پر مبنی نقطہ نظر قیام پاکستان کی بنیاد بنا اور اس وژن پر عمل کرتے ہوئے ہم پاکستان کو مضبوط اور محفوظ بنا سکتے ہیں۔ قبل ازیں آئی ایس پی آر نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک خوبصورت ملی نغمہ بھی جا ری کیا ہے جس کو ساحر علی نے گایا ہے جبکہ اس کی دھنوںکو احمد رفیق اختر نے کمپوز کیا ہے۔ اس ملی نغمے میں قومی شاعر ڈاکٹر علامہ اقبال کے نظریہ پاکستان اور قیام پاکستان کےلئے قوم کی انتھک محنت کو فوٹوز کے ذریعے اجاگر کیا گیا ہے جبکہ اس میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی اولولعزمی کو بھی دکھایا گیا ہے، اس ملی نغمے میں پاکستانی ہیروز ارفع کریم، طاہرہ قاضی، عبدالستار ایدھی، جاوید میاں داد، جہانگیر خان اور معین خان کی تصاویر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82636

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں