مسلح افواج کا بابائے قوم کو ان کے 145ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت

148
شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا میں آپریشن کے دوران پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا

راولپنڈی۔25دسمبر (اے پی پی):مسلح افواج نے ہفتہ کو قائداعظم محمد علی جناح کے 145ویں یوم پیدائش پربابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل افتخار بابر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قائد کا ایک پرامن اور ترقی پسند پاکستان کا وژن اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا بحیثیت قوم ہماری کامیابی کے لیے ناگزیر ہے ۔