25.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںمسلح افواج کی جانب سے کیپٹن سرور شہید کی 77ویں برسی عقیدت...

مسلح افواج کی جانب سے کیپٹن سرور شہید کی 77ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):مسلح افواج کی جانب سے کیپٹن محمد سرور شہید(نشان حیدر ) کی 77ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منا ئی گئی۔ ملک کے پہلے نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہید نے 27 جولائی 1948 کو پہلی کشمیر جنگ کے دوران تلپترا (آزاد کشمیر) میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ، انہوں نے اپنے جوانوں کی غیر معمولی جرات، حکمت عملی اور فرض کی ادائیگی کی غیر متزلزل لگن کے ساتھ رہنمائی کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان کی عظیم قربانی بہادری اور حب الوطنی کی لازوال علامت بنی ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج ان کی لازوال میراث کا احترام کرتی ہیں اور ان کی بے مثال بہادری کو سلام پیش کرتی ہیں جو افسران اور سپاہیوں کی نسلوں کو متاثر کرتی ہے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کیپٹن سرور شہید کی زندگی فرائض کی ادائیگی اور قربانی کی بنیادی فوجی اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔

- Advertisement -

اس پروقار موقع پر قوم اپنے اس بہادر بیٹے کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جس کی بے لوث جرات پاک فوج کے جذبہ قربانی کا بنیادی ستون ہے۔مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں اور کیپٹن محمد سرور شہید (نشان حیدر) جیسے شہداء کی عظیم وراثت سے تقویت حاصل کرتی ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں