اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) مسلح افواج کی یوم پاکستان پر مشترکہ پریڈ میں چین اور ترکی کی فضائیہ کے طیاروں نے بھرپور انداز سے فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا ،چائینیز اور ترکی کے طیاروں نے فضاءمیںقوس قزح اور پاکستان کے ساتھ دوستی کے کے رنگ بکھیرتے رہے ۔ترکی کے طیاروں کے پائلٹ نے کنٹرول کے زریعے اپنے پیغام میں پاکستانیوں کو 79ویں یوم پاکستان پر مبارکباد پیش کی ،پاک ترک دوستی پائندہ باد کے نعرے سے فلائی پاسٹ کا آغاز کیا گیا اور ترکی کی جانب سے پوری پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا گیا جبکہ چینی فضائیہ کے 6طیاروں پر مشتمل "با ای”دستے نے بھرپور انداز میں ائیر شو میں حصہ لیا اور پریڈ میں بیٹھے ہوئے ہزاروں افراد سمیت ٹی وی پر دیکھنے والے کروڑوں لوگوں کی داد وصول کی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=140376