مسلح تصادم سے متاثرہ بچوں کی حفاظت کے لیے اقوام متحدہ کی نئی مہم

130

اقوام متحدہ ۔ 3 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ تنازعات کے دوران بچوں پر مسلح تصادم کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے ، متعلقہ جماعتوں کے ساتھ تعاون اور مفاہمت کے بعد عالمی ادارے نے تیرہ ہزار فوجی بچوں کو مسلح گروہوں کے کنٹرول سے آزاد کر وایا ہے،اس نئی مہم کا مقصد مسلح تنازعات کی وجہ سے بچوں کو درپیش خطرات اور نقصانات کی جانب دنیا کی توجہ مرکوز کروانا ہے ۔اقوام متحد کے مطابق، اس تین سالہ مہم میں مختلف اقدامات شامل ہوں گے جن میں تصادم کے شکار بچوں کو تحفظ فراہم کرنا ،متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں اور تنظیموں کے لیے امداد کی فراہمی ، بچوں کے لیے زیادہ محفوظ کمیونٹیز کے قیام اور عالمی برادری کی طرف سے بچوں کے تحفظ کے لیے زیادہ وسائل کی فراہمی کی حوصلہ افزائی وغیرہ شامل ہوں گے۔