مظفرگڑھ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):نامعلوم ڈاکووں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو گولی مارکر زخمی کردیا،
ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ ملتان روڈ پر سنکی بند کے قریب 2 نامعلوم مسلح ڈاکووں نے دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر سنکی بند کے نزدیک رہائشی ایک 32 سالہ شخص طارق حسین ولد اقبال حسین کو گولی مارکر زخمی کردیا اورموٹر سائیکلCD-125 چھین کر فرار ہوگئے
،اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوراً سنٹرل اسٹیشن مظفر گڑھ سے ایک ایمبولینس روانہ کروا دی اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کردیا،
ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے،پولیس تھانہ صدر مظفرگڑھ نے زخمی شخص کے بیان پر ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔