مسلسل تین سال سے امداد کی فراہمی پر ترکی کے شکر گذار ہیں، یمنی وزیر

استنبول۔06 جولائی(اے پی پی) یمن نے مسلسل 3 سال سے انسانی امداد فراہم کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کردیا۔ یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سے شائع ہونے والی خبر کے مطابق وزیر برائے منصوبہ بندی و بین الاقوامی تعاون محمد سعید السعیدی نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں صنعاء کے لئے ترکی کے سفیر لیونت ایلر کے ساتھ ملاقات میں یمن کے لئے انسانی امداد کو سراہتے …

استنبول۔06 جولائی(اے پی پی) یمن نے مسلسل 3 سال سے انسانی امداد فراہم کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کردیا۔ یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سے شائع ہونے والی خبر کے مطابق وزیر برائے منصوبہ بندی و بین الاقوامی تعاون محمد سعید السعیدی نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں صنعاء کے لئے ترکی کے سفیر لیونت ایلر کے ساتھ ملاقات میں یمن کے لئے انسانی امداد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی 3 سال سے متواتر یمن کو انسانی امداد فراہم کر رہا ہے۔ملاقات میں انھوں نے یمن کی تعمیر نو اور جنگ کے بعد کے دور سے متعلق دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے موضوعات پر بھی بات چیت کی ۔ اس موقع پر ترک سفیر ایلر نے بھی ترکی کے یمن کی انتظامیہ، حکومت اور عوام کی مدد کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ ملک کے ترقیاتی و استحکام مرحلے کے ساتھ تعاون کیا جانا اہمیت کا حامل ہے۔

مزید خبریں