مسلسل خشک وسردموسم میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایات

133

سیالکوٹ۔29نومبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر اسلم چوہدری نے کہاہے کہ مسلسل خشک وسردموسم بچوں اور بوڑھوں کیلئے وبال جان بنتاجارہاہے جبکہ نوجوان افراد کی بڑی تعداد بھی کھانسی، نزلہ،زکام، بخار، سانس کی تنگی، آنکھوں اوردیگر مختلف موسمی بیماریوں کا شکار ہو رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال ٹیچنگ میموریل ہسپتال کے دارہ کے دوران کیا ۔ ڈاکٹر اسلم چوہدری نے کہا کہ بارش نہ ہونے،سموگ، خنک موسم اور خشک سردی کے باعث تمام عمر کے افراد میں گلے کی خرابی، کھانسی، نزلہ، بخار اور وائرل انفیکشن کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے شہریوں کو مذکورہ سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑوں کا مناسب استعمال ، موٹر سائیکل چلاتے ہوئے سر اور گردن کو ڈھانپنے کی تاکید کی ۔ انہوں نے کہا کہ گلا خراب ہو نے کی صورت میں فوری طورپر نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارے کرنااور سٹیم لینا مفید ہے تاہم بخار کی صورت میں فوری قریبی ڈاکٹر سے رجوع کیا جا ئے تاکہ بعد میں کوئی پیچیدگی پیدا نہ ہو سکے۔