مسلسل مانیٹرنگ اور ضروری اقدامات کی وجہ سے بجلی کا شارٹ فال بہت کم رہ گیا ہے،ترجمان پاور ڈویژن

62
مسلسل مانیٹرنگ اور ضروری اقدامات کی وجہ سے بجلی کا شارٹ فال بہت کم رہ گیا ہے،ترجمان پاور ڈویژن

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):پاور ڈویژن کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسلسل مانیٹرنگ اور ضروری اقدامات کی وجہ سے بجلی کا شارٹ فال بہت کم رہ گیا ہے،جنریشن اب آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے۔

جمعرات کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ جمعرات کی صبح 8:30پر ملک میں بجلی کی صورتحال کے مطابق کل سسٹم کی طلب 22393میگاواٹ، سسٹم کی کل پیداوار 21800میگاوٹ اور شارٹ فال 593میگاوٹ ہے-

انہوں نے کہا کہ مسلسل مانیٹرنگ اور ضروری اقدامات کی وجہ سے شارٹ فال بہت کم رہ گیا ہے، تربیلا کا ٹنل ۔3بھی فعال ہوگیا ہے جس سے بجلی کی جنریشن اب آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے۔