مظفرگڑھ۔1فروری (اے پی پی):مسلسل ڈکیتیوں سے عوام اور تاجر عدم تحفظ کا شکار،ڈی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ،مظفرگڑھ کے نواحی علاقے شاہجمال کے علاقے چوک گد پور میں شاہجمال جتوئی روڈ پر ڈکیتی کی یکے بعد دیگرے تین وارداتوں سے شہریوں اور تاجروں میں تشویش اور خوف کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں،موئڑ سائیکل پر سوار 2 مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر مہتاب پڑول پمپ سے لاکھوں روپے لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے
فائرنگ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، شاہجمال ماہڑہ روڈ پر چوہدری مشتاق گجر کی کریانہ شاپ سے بھی پیسے اور موبائل لوٹ لیے گئے اور تیسری واردات میں اشفاق گجر نامی شہری سے بھی ڈاکو رقم اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں پولیش تھانہ شاہجمال نے نامعلوم ڈاکووں کے خلاف تینوں وارداتوں کے 3 علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے
ایس ایچ او تھانہ شاہجمال زاہد خان لغاری نے عوام کو ڈاکووں کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان مال کا تحفظ کیا جائے گا اور ہر قیمت پر امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے گا، جبکہ شہریوں اور تاجروں نے ڈی پی اور مظفرگڑھ سے مسلسل ڈکیتیوں اور امن و امان کی خراب صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=293199