- Advertisement -
واشنگٹن۔ 15 جون(اے پی پی)امریکا میں رپبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں پر پابندی لگانے کے بیان پر امریکی صدر براک اوباما نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ امریکا نہیں ہو گا جو ہم چاہتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مسلمان کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے سے امریکا نہ صرف عدم تحفظ کا شکار ہو گا بلکہ اس سے مسلم دنیا اور مغرب کے درمیان خلیج پیدا ہو گی ،اگر ہم تمام مسلمانوں کو ایک ہی رنگ میں رنگ دیں اور یہ ظاہر کریں کہ ہم ایک مذہب سے جنگ کر رہے ہیں پھر تو ہم ا±ن کے لیے دہشت گردوں کا کام کر رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8810
- Advertisement -