30.5 C
Islamabad
بدھ, مارچ 26, 2025
ہومقومی خبریںمسلم كونسل آف ايلڈرز كے زير انتظام پاکستان میں مذہبی رہنماؤں کے...

مسلم كونسل آف ايلڈرز كے زير انتظام پاکستان میں مذہبی رہنماؤں کے لیے بین المذاہب افطار کا اہتمام

- Advertisement -

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):مسلم كونسل آف ايلڈرز (مجلس حكماء المسلمين)نے پاکستان میں مذہبی رہنماؤں اور اہم شخصیات کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں مختلف مذاہب کے نمایاں رہنماؤں اور نمائندگان، سیاسی شخصیات اور علماء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ اقدام کونسل کے اس مشن کا حصہ ہے جو پرامن بقائے باہمی، مکالمے، اور انسانی بھائی چارے کی قدروں کو فروغ دینے کے لئے سرانجام دیا گیا ہے۔

یہ تقریب مسلسل دوسرے سال منعقد کی گئی۔ افطار ڈنر میں مخدوم زادہ وزیر خیبر پختونخوانور الحق قادری، نذیر نقوی، پاکستان میں ایوینجیلکل چرچ کے جنرل بشپ، آیت اللہ جاوید اقبال ، ڈاکٹر محمد ضیاء الحق، سیکرٹری جنرل اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ ہارون سارب دیال، ہندو رہنما اور صدر پاکستان ورلڈ ریلیجن فاؤنڈیشن ڈاکٹر قبلہ ایاز، سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل؛ اور پروفیسر ڈاکٹر کلین سنگھ، سکھ محقق شامل تھے۔

- Advertisement -

تقریب میں مذہبی اقلیتوں کے نمائندگان ارون کمار، ہندو کونسل کے کوآرڈینیٹر سردار رنجیت سنگھ، اور کرسٹوفر شراف، کوآرڈینیٹر سیبان پاکستان پروگرام بھی موجود تھے۔شرکاء نے پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شيخ الازهر الشريف كی زير صدارت مجلس حكماء المسلمين کو اسكی 11 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے تحمل، بقائے باہمی اور امن کی قدروں کو فروغ دینے کی کونسل کی کوششوں کی تعریف کی اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان روابط کے پل بنانے کے لئے ان قدروں کو آئندہ نسلوں میں پیوست کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ڈاکٹر کلین سنگھ نے مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے اور عالمی انسانیت کے چیلنجوں کو حل کرنے میں کونسل کے کردار کی تعریف کی، نذیر نقوی اور ہارون دیال نے پاکستان میں کونسل کی خدمات کی تعریف کی۔ آیت اللہ جاوید حسین نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پہلا اندرونی اسلامی مکالمہ کونسل کے تعاون سے بحرین میں فروری میں منعقد ہوا۔

ڈاکٹر ضیاء الحق نے عالمی فورمز میں اپنی کوششوں کے ذریعے کونسل کے ہمہ گیر اثرات کو تسلیم کیا اور کہ یہ اجتماع كونسل کے بین المذاہب مکالمے اور باہمی تفہیم کو فروغ دینے کے عزم کی توثیق کرتا ہے۔ یہ کونسل کی جانب سے مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے پیروکاروں کے درمیان مکالمے اور تعاون کے ذریعے عالمی امن قائم کرنے کی وسیع تر سیریز کا حصہ ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575915

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں